نیزہ بازی ورلڈ کپ،پاکستان نے تاریخ رقم کردی

   نیزہ بازی ورلڈ کپ،پاکستان نے تاریخ رقم کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( سپورٹس رپورٹر)نیزہ بازی ورلڈ کپ کے دوسرے روز پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور اور برانز میڈل اپنے نام کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ورلڈ کپ کے دوسرے روزٹینٹ پیگنگ سوورڈ کے مقابلے کی ٹیم کیٹیگری میں پاکستان نے سلور اور انفرادی کیٹیگری میں پاکستانی کھلاڑی وجاہت اللہ نے برانز میڈل اپنے نام کیے۔نیزہ بازی ورلڈ کپ کے دوسرے روز سوورڈ کیٹیگری کے مقابلے میں رائیڈرز نے سات مختلف مراحل میں مجموعی طور پر 7 رنز میں حصہ لیا۔پہلے مرحلے میں انفرادی رنز ہوئیں جس میں چار رکنی ٹیم کے ہر رائیڈر نے انفرادی رن کرتے ہوئے 2، 2 مرتبہ ہدف کو تلوار کی نوک سے اٹھانے کی کوششیں کی، پہلے مرحلے میں ہی پاکستان نے 36 پوائنٹس لے کر برتری حاصل کرلی۔دوسرے مرحلے میں 2، 2 کی جوڑی کی صورت میں 2 پیئر رنز ہوئیں اور اس میں بھی پاکستان ا?گے رہا، پھر چاروں گھڑ سوار ایک ساتھ میدان میں اترے اور ٹیم راو¿نڈ کی 3 رنز میں حصہ لیا۔ٹیم راو¿نڈ کے 2 رنز تک پاکستان کو سعودی عرب پر برتری حاصل تھی تاہم تیسری رن میں پاکستان کے تصور اور عرفان محمود نے ٹارگیٹ کو مس کردیا۔تلوار کی انفرادی پلیئرز کیٹیگری میں پاکستان کے وجاہت اللہ کو 40 پوائنٹس حاصل کرنے پر برانز میڈل سے نوازا گیا، چیمپئن شپ کے مجموعی پوائنٹس ٹیبل پر سعودی عرب 292.5 پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ پاکستان 276 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔