پاکستان جنوبی افریقہ سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت آج شروع
لاہور( سپورٹس رپورٹر):پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت آج شروع ہوگی پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت کے طریقہ کار اور ان کی قیمتوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ سیریز یکم سے 14 ستمبر تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل یکم، 3اور 4ستمبر کو کھیلے جائیں گے جو شام ساڑھے سات بجے شروع ہوں گے جبکہ تین ون ڈے انٹرنیشنل 8،11اور 14ستمبر کو ساڑھے تین بجے سہ پہر شروع ہوں گے۔آن لائن ٹکٹیں آج Pcb.bookme.com پر دستیاب ہوں گی۔اس کے علاوہ میچ کے دنوں میں شائقین اسٹیڈیم کے باکس آفس سے بھی یہ ٹکٹیں خرید سکیں گے۔