ویمن بگ بیش لیگ کا آغاز19 اکتوبر سے ہوگا
سڈنی (نیٹ نیوز)کرکٹ آسٹریلیا نے ویمن بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ویمن بگ بیش لیگ 19 اکتوبر سے سڈنی میں شروع ہو گی اور لیگ کا فائنل 2 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔2019 کے بعد میلبرن کرکٹ گراو¿نڈ اور سڈنی کرکٹ گراو¿نڈ میں بھی میچز کھیلے جائیں گے، ویمن بگ بیش لیگ میں 45 دنوں میں 59 میچز کھیلے جائیں گے اس حوالے سے منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں امید ہے کہ شائقین کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کی کپتان کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لئے تیار ہیں۔ تمام کھلاڑی جیت کے لئے پرعزم ہیں اور بھرپور تیاری کررہی ہیں ایونٹ بہت اہمیت کا حامل ہے دوسری جانب شائقین کو بھی اس لیگ کا بہت شدت کے ساتھ انتظار ہے