کامران ٹیسوری کا مہنگائی میں جکڑے عوام کو بالوں کی اسٹائلنگ کا مشورہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)بال بال مہنگائی میں جکڑے عوام کو گورنر سندھ نے بالوں کی اسٹائلنگ کا مشورہ دے دیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ گورنر سندھ کہتے ہیں میرے اس نئے انداز کی وجہ شعیب نائی ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ اگر آپ کو بھی میرا اسٹائل پسند آیا ہے تو آپ بھی شعیب نائی سے بال بنوائیں ۔ کامران ٹیسوری نے کہاکہ شعیب نائی کی ایک جگہ نہیں بلکہ کئی جگہ شاخیں موجود ہیں۔گورنر سندھ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اور اس پر دلچسپ میمز بنائی جارہی ہیں۔ جبکہ متعدد صارفین گورنر کو تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔ادھر شعیب حجام کا وضاحتی بیان بھی سامنے آگیااس نے کہا کہ میری کاروباری پریشانیاں ہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے درخواست کی تھی کہ میری پذیرائی کیلئے ویڈیو بیان جاری کریں جس پر گورنر سندھ نے بیان جاری کیا ان کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔دوسری جانب ترجمان گورنر ہاﺅس نے کہاکہ گورنر سندھ ہر طبقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ نائی شعیب نے درخواست کی تو گورنر سندھ نے اس کیلئے ایک وڈیو بیان جاری کیا۔