ٹاﺅن شپ پولیس کی کارروائی، 3رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
لاہور)کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی ہد ایت پر ٹاﺅن شپ انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی، 3رکنی ڈکیت گینگ گرفتارکر لیا گیا۔انچارج انویسٹی گیشن ٹاﺅن شپ رضو ان سند ھو نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں علی رضا، راہول اور علی فراز شامل ہیںملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے لیپ ٹاپ، موبائل فونز، گھڑیاں، موٹر سائیکل، نقدی اور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں کو ان کی قیمتی اشیاءسے محروم کر دیتے تھے ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی کے متعدد مقدمات ٹریس ہو ئے ہیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی طرف سے انچا ر ج ٹاﺅن شپ رضو ان سند ھو اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔