عقید ہ ختم نبوت کا تحفظ کرنا ہر مسلمان کافرض ہے،مولانا عزیز الرحمن ثانی
لاہور ( نمائندہ خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، سیکرٹری جنرل لاہور مولانا علیم الدین شاکر، پیرمیاں محمدرضوان نفیس، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا خالد محمود، مولانا محمدحنیف کمبوہ، مولانا عابد حنیف نے 6ستمبر ختم نبوت کانفرنس وحدت روڈ کرکٹ گراو¿نڈ کی تیاری سلسلے میں مختلف مساجدمیں ختم نبوت کانفرنسز کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنا ہرمسلمان کا فرض منصبی ہے دین اسلام کی پوری کی پوری عمارت قائم کھڑی ہے۔ امت مسلمہ کا چودہ سو سال سے متفقہ عقیدہ ختم نبوت چلا آرہا ہے آج بھی پوری دنیا کے مسلمان عقیدہ ختم نبوت پر متحد ومتفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مملکت خداد پاکستان کی پارلیمنٹ نے منکرین ختم نبوت قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کو آئینی وقانونی تحفظ فراہم کیا لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ختم نبوت وناموس رسالت قوانین پر مکمل و مو¿ثر عملدرآمد کروایا جائے۔
کیوں کہ امتناع قادیانیت ایکٹ پر عدم عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے قادیانی فتنہ کی اسلام و آئین پاکستان مخالف سرگرمیوں سے مسلمانوں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتاہے جو کہ ناقابل برداشت ہیں۔ اجتماعات میں مطالبہ کیا گیا کہ قادیانی فتنہ کو آئین و قانون کا پابند بنایا جائے اور ان کی ناپاک ارتدادی سر گرمیوں کو روکا جائے کیوں کہ عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت کا تحفظ اور فتنہ قادیانیت کا تدارک دینی و آئینی تقاضا ہے جب کہ ان قوانین پر عمل درآمد کروانا حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ علمائ نے تمام حاضرین سے یہ وعدہ لیا کہ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کرنا اور دوستوں کو اسکی دعوت دینا یہ ہم سب پر لازم اور ضروری ہے۔