مصطفی آباد ،پنجابی کھوج گڑھ میں عرس بابا بلھے شاہ ؒ کے حوالے سے محفل

مصطفی آباد ،پنجابی کھوج گڑھ میں عرس بابا بلھے شاہ ؒ کے حوالے سے محفل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پنجابی کھوج گڑھ مصطفی آباد میں عرس حضرت بابا بلھے شاہ کے حوالے سے شام تھیا تھیا کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملک کے معروف گلور کار و صوفیانہ کلام پڑھنے والی معروف شخصیت نے شرکت کی اور کلام بابا بلھے شاہ پڑھ کر بابا بلھے شاہ سے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا، تقریب میں عمران شوکت علی ، صفدر ماہی ، انمول فاطمہ ، شبیر خاں ملنگی ، یوسف پنجابی، افضل ساحر ، جواد حسین ، استاد سرور سندھو ، علی بخش ،پنجابی کھوج گڑھ کے ڈائریکٹر اقبال قیصر ودیگر نے اظہار خیال کیا، سابقہ صدر ڈسٹرکٹ بار قصور مہر محمد سلیم ، چوہدری عبدالمجید ، محمد عمران سلفی ودیگر نے شرکت کی۔

 صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ ، ملک محمد اقبال چیئرمین سپریم کونسل،سیٹھ محمد حسین سنیئر نائب صدر ، سنیئر وائس چیئرمین محمد طاہر میو ، وائس چیئرمین ارشد علی جوئیہ، الیاس ملک نائب صدر الیکٹرونک میڈیا ، محمد اکمل کھوکھر،زرار علی خاں ، واحد ملک، محمد جمیل رحمانی سمیت دیگرنمائندہ شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پرپنجابی کھوج گڑھ کے ڈائریکٹر اقبال قیصر، افضل ساحر، انمول فاطمہ، عمران شوکت علی ، صفدر ماہی نے خطاب کیا