حمزہ ٹاﺅن میں بجلی چوروں کا لیسکو ٹیم پر حملہ،لائن سپرنٹنڈنٹ زخمی

  حمزہ ٹاﺅن میں بجلی چوروں کا لیسکو ٹیم پر حملہ،لائن سپرنٹنڈنٹ زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نےوز رپورٹر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹوانجینئر شاہد حیدر کی ہدایات پرتمام سرکلز میں بجلی چوروں کیخلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں سپرنٹنڈنگ انجینئر ساو¿تھ سرکل عقیل ظفر سلہری اور ایکسئین کوٹ لکھپت ثناء محمد کی زیر نگرانی ایس ڈی او حمزہ ٹاو¿ن رانا دلیر طارق نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ گرین کیپ سوسائٹی میں آپریشن کیا۔ دوران چیکنگ 100KVAکا ٹرانسفارمر پکڑا گیا جس سے 60کے قریب کنکشنز کو سپلائی دی جا رہی تھی۔ بجلی چوری کرنے والے صارفین نے لیسکو ٹیم کو تشد د کا نشانہ بنایا جس سے حمزہ ٹاو¿ن کا لائن سپرنٹنڈٹ وارث شدید زخمی ہو گیا۔ایس ڈی او حمزہ ٹاو¿ن رانا دلیر طارق نے بتایا کہ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کر دئیے گئے ہیں اور ان صارفین کو ڈٹیکشن بل بھی چارج کیا جائے گا۔ پکڑے جانے والے بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔