افغانی روڈ سمن آباد میں بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،اہل علاقہ سراپا احتجاج
لاہور(نیوز رپورٹر)سمن آباد کا منفرد اعزاز،پاکستان میں سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ والا علاقہ بن گیا۔بجلی کی بندش سے عوام سخت اذیت کا شکار ہو گئے،شدید گرمی میںبجے ،بڑے اور بوڑھے افراد گرمی سے نڈھا ل ہو کر رہ گئے ۔ بجلی کی بندش سے علاقہ میں پانی کی قلت بھی معمول بن گئی جس کی وجہ سے خواتین کو گھروں کے کام کاج میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔نمازیوں کو وضو کے لئے بھی پانی نہیں ملتا۔سمن آبادافغانی روڈ کے لوگوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارا علاقہ سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ والا علاقہ بن گیا ہے۔اہل علاقہ نے کہا کہ ایس ڈی اوسے رابطہ کیا جاتا ہے تو وہ فون نہیں اٹھاتے اگر اٹھا لیں تو کہتے ہیں کہ مجھے اس بارے میں علم نہیں۔اہل علاقہ نے چیف ایگزیکٹو لیسکو سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیں او ر ذمہ داران کیخلاف ایکشن لیں۔