پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل سے کوئی منشیات فروش گرفتار نہیں ہوا،ترجمان
لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب یو نیورسٹی کے ہاسٹل سے کوئی منشیات فروش گرفتار نہیں ہوا۔ اس حوالے سے جاری وضاحتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دو ماہ قبل ایک آوٹ سائیڈر کے ہاسٹل میں رہنے سے متعلق طلبائ کی جانب سے شکایت موصول ہوئی جس پرکارروائی کرتے ہوئے آوٹ سائیڈر کو فوری طورپرہاسٹل سے نکال دیا گیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کی سکیورٹی کو سرگودھا سے منشیات فروش کی گرفتاری سے متعلق بتایا گیا۔