بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیا جائے،عابد صدیقی

  بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیا جائے،عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ نہ صرف بجلی کی قیمتوںمیں حالیہ اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور بجلی کے بلوں میں درجن بھر لگائے گئے مختلف قسم کے ٹیکسز کو بھی ختم کیا جائے بجلی کے صارفین سے اتنا ہی بل وصول کیا جائے جو وہ خرچ کرتے ہیں مختلف قسم کے ٹیکس لگا کر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کا سلسلہ بند کیا جائے افسوس کی بات ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں سے معاہدوں کے نتیجے میں عوام کا جینا حرام ہو گیا ہے 24کروڑ پاکستانی امریکا یا آئی ایم کے غلام نہیں ہیں عوام مہنگائی اور ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لیا جائے وگرنہ پیپلز پارٹی بھی عوام کی آواز کے ساتھ آواز ملانے پر مجبور ہو جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کے پاس اس وقت پیپلز پارٹی کی صورت میں بہترین آپشن موجود ہے آنے والے الیکشنوں میں پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا وزیر اعظم بنا کر عوام کو نہ صرف سستی بجلی مہیا کرے گی بلکہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی ، مہنگائی اور بے روز گاری کا بھی قلع قمع کیا جائے گا۔