مرکزی مسلم لیگ نے بجلی بلوں کیخلافملک گیر احتجاج کی کال دے دی
لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے انفارمیشن سیکرٹری محمد تابش نے کہا ہے مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی ہے، جس میں حکومت کو مجبور کیا جائے گا کہ عوام کا معاشی قتل بند کریں۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور ٹیکسز کا فیصلہ واپس لیا جائے اور فوری طور پر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، قوم کو بجلی کے بل نہیں بلکہ موت کے پروانے جاری کیے گئے ہیں، مرکزی مسلم لیگ کے انفارمیشن سیکرٹری محمد تابش نے کہا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف منعقدہ اجلاس میں کابینہ کی جانب سے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دی جائے اور حکومت کو مجبور کیا جائے کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لیں۔ وگرنہ اس وقت ملک میں جو حالات بن رہے ہیں ملک قوم کے لیے خطرناک ثابت ہو نگے۔