میاں نواز شریف کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کرینگے،شہزاد بٹ
لاہور (سٹی رپورٹر) سیکرٹریز ٹو میاں حمزہ شہباز میاں صبغت اللہ سلطان ، دستگیر شاہ سے رہنماءمسلم لیگ ن گوالمنڈی شہزاد بٹ کی ملاقات۔ میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ مسلم لیگی کارکنوں اور رہنماوں کا قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر شاندار اور تاریخ ساز استقبال کرنے کے عزم کا اظہار۔ رہنماءمسلم لیگ ن گوالمنڈی شہزاد بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا شیر پنجاب میاں محمد حمزہ شہباز کی قیادت میں قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کا استقبال مخالفین کی نیندیں اڑا دے گا۔ مسلم لیگ ن کے کارکن اپنے قائد کی وطن واپسی کے منتظر ہیں۔
مسلم لیگ ن کے شیر اپنے قائد کی راہ میں محبتوں کے دیپ روشن کرینگے۔