شکرقندی کی اگیتی برداشت شروع کرنے کی ہدایات

شکرقندی کی اگیتی برداشت شروع کرنے کی ہدایات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
فیصل آباد (اے پی پی):نظا زرعی ماہرین نے شکرقندی کے کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شکر قندی کی اگیتی فصل کی برداشت کی طرف بھر پور توجہ دیں۔ 
انہوں نے کہا کہ شکر قندی کی برداشت اگست میں شروع ہوجاتی ہے جبکہ عام فصل نومبر، دسمبر میں کاشت کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیلوں کو کاٹ کر شکر قندی کو کسی وغیرہ سے نکالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برداشت سے 15سے 20 دن کے بعد تک شکرقندی کو 27سے29درجہ سینٹی گریڈ پر رکھنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر شکر قندی کو گودام میں محفوظ کرنا ہو تو وہاں پر نمی 70فیصد ہونی چاہیے ۔

مزید :

کامرس -