جنتر کی کاشت کیلئے ہلکی میرازمین کو موزوں قرار

جنتر کی کاشت کیلئے ہلکی میرازمین کو موزوں قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
فیصل آباد (اے پی پی)محکمہ زراعت نے جنتر کی کاشت کیلئے ہلکی میرازمین کو موزوں قرار دیا ہے اور کاشتکاروں کو منڈی میں دستیاب جنتر کی لوکل قسم کا بیج استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ زمین کی تیاری کیلئے دو سے تین مرتبہ ہل چلا کر سہاگہ دیتے ہوئے زمین کو اچھی طرح نرم و بھربھرا کر لیاجائے تاکہ بہتر اگا ہو سکے۔ انہوں نے بتایاکہ جنتر کی کاشت فوری طور پر شروع کرکے اگست تک کی جاسکتی ہے البتہ مون سون کی بارشوں کے دوران کاشتہ فصلوں کی بڑھوتری بہت اچھی ہوتی ہے۔انہوں نے جنتر کی بطور چارہ و سبز کھاد کاشت کیلئے 20 سے25 کلوگرام جبکہ بیج کیلئے 10 سے 12کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشت کے وقت کھیت میں ایک بوری ڈی اے پی فی ایکڑ ڈالی جائے اور وتر میں کاشت شدہ فصل کو پہلا پانی بوائی کے 18سے 22دن کے بعد لگایاجائے تاہم اگر اس دوران بارش ہو جائے تو پانی لگانے کی ضرورت نہیں اس لئے اس جانب بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے بہترین اقدامات کئے جائیں۔

مزید :

کامرس -