فارن ایجنٹ،ریاستی دہشتگرد اور فاشسٹ کی سازش بے نقاب ہو گئی ،مریم اورنگزیب
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے جس ریاستی دہشتگرد کے ہاتھوں ، اعمال ہو سازش سے ہمیشہ ریاست ، ملک اور عوام کو نقصان پہنچا ہو اور دشمن کو فائدہ، فارن ایجنٹ، سائفر ، کشمیر ، ملک کو ٹکرے ٹکرے ، دیوالیہ ، عوام کو بھوکا کرنےوالے فاشسٹ کی سازش بے نقاب ہو گئی ہے ۔ایکس پر اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا "اوئے زیبا جج، تمہیں چھوڑوں گا نہیں" کی دھمکیاں دینے والا اور نو مئی کا ریاستی دہشت گرد اب "اوئے عامر فاروق، تمہیں چھوڑوں گا نہیں" پر اتر آیا ہے۔ ہر عدا لت میں ثاقب نثار چاہیے ، پہلے جج اپنی پسند کے مانگتے تھے اور اب پوری پوری عدالت کو دھمکا کر فیصلہ لینا چاہتا ہے ۔ ان کے عدالتی سہولت کاروں کا اب مقصد انصاف کے نظام کی مکمل تباہی ہے۔ ان کی یہ مجال نہ ہوتی اگر ریاستی دہشتگرد کو عدالت میں بلا کر”گ±ڈ ٹو سی یو“ اور”وشنگ یو گ±ڈ لک “ نہ کہا جاتا اور عدالتیں پناہ گائیں نہ بنائی جاتیں، کہا تھا نا چیف جسٹس صاحب آپ اِس کےخلاف فیصلہ دیں گے تو یہ ریاستی دہشتگرد آپ کا گھر بھی جلادے گا۔
مریم اورنگزیب