13 پاکستانی اور شامی پناہ گزینوں پر جنگل میں آگ لگانے کا الزام

13 پاکستانی اور شامی پناہ گزینوں پر جنگل میں آگ لگانے کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ایتھنز( آن لائن ) کشتی حادثے میں متعدد افراد کی ہلاکت پر اپنی نااہلی چھپانے کی کوشش ، یونان نے جنگلات کی آگ کا الزام پاکستانیوں اورشامی پناہ گزینوں کو دے دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق یونان کے مختلف علاقوں میں جنگلات میں لگنے والی آگ سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے، ایک یونانی شہری کو بھی جمعرات کو گرفتار کیا گیا۔یونانی فائر فائٹرز متعدد مقامات پر لگی آگ پر قابو پانے کے لیے اب بھی کوششوں میں مصروف ہیں۔ فائربریگیڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی یونان کے علاقے ایوروس سی2 بچوں سمیت 20 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ امکان ہے کہ مرنے والے پناہ گزین تھے۔
جنگل میں آگ

مزید :

صفحہ آخر -