ستلج،سیلابی ریلہ گنڈا سنگھ والا میں داخل،درجنوں دیہات،2افراد ڈوب گئے

ستلج،سیلابی ریلہ گنڈا سنگھ والا میں داخل،درجنوں دیہات،2افراد ڈوب گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     قصور، لاہور،(مانیٹرنگ ڈیسک،اپنے نمائندہ سے) بھارت کا دریائے ستلج میں چھوڑا گیا پانی کا ریلا گنڈا سنگھ والا میں داخل ہو گیا،پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے۔دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کے باعث ہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب آگئیں اور درجنوں دیہات ڈوب گئے جب کہ زمینی راستہ بھی منقطع ہو گیا۔ادھر تحصیل بورے والا میں 2 افراد سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق بہاولپور کی 3 تحصیلوں میں دریائے ستلج کے سیلابی ریلے سے متعدد بند بہہ گئے، ادھر ہیڈ میلسی سائفن پرپانی کی سطح ایک لاکھ 24 ہزارکیوسک ہو گئی جس کے باعث متعدد دیہات ڈوب گئے۔پاک فوج کی بہاولپورڈویژن کے نشیبی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، سیلاب متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپس، ریسکیوآپریشن اور فری راشن کی تقسیم جاری ہے۔فوج میلسی، چشتیاں، منچن آباد، پاکپتن، عارف والا اور وہاڑی میں لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر رہی ہے۔لودھراں،بورےوالا اورہیڈسلیمانکی میں متاثرین کی محفوظ مقامات پرمنتقلی جاری ہے ۔لاہور سے اپنے نمائندہ کے مطابق پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق دریائے ستلج پر بھارتی ڈیم پونگ اور باکھرا میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ،ہیڈ اسلام میں پانی کا بہاﺅ 1 لاکھ 51 ہزار کیوسک ہے،گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا بہا ﺅ1 لاکھ 22 ہزار کیوسک ہے ۔سلیمانکی مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مزید بارشوں کی صورت میں بھارت سے پانی کی آمد میں تباہ کن اضافہ متوقع ہے۔ بھارتی ڈیموں کی صورتحال پر تشویش، تمام ادارے ہائی الرٹ رہیں۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے مطابق متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ ندی نالوں کے راستوں سے تجاوزات کا خاتمی یقینی بنائے۔
 سیلابی ریلہ

مزید :

صفحہ اول -