خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے میدان آج سجے گا
پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کےلئے میدان (آج)اتوار کو سجے گا، الیکشن کے لئے 256پولنگ اسٹیشنز قائم کردیے گئے ۔خیبرپختونخوا کے 21اضلاع میں 65ویلج اور نیبر ہوڈ کونسل کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 159 پولنگ اسٹیشنز احساس ترین اور 84حساس اور 13پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔پشاور نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، خیبر، کوہاٹ بنوں لکی مروت، ایبٹ آباد ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام تورغر ، سوات شانگلہ ملاکنڈ، لوئر اپر دیر اور باجوڑ میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے مجموعی طور پر 256پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔الیکشن میں مجموعی طور پر تین لاکھ 85 ہزار ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے، جس میں دو لاکھ 8 ہزار 954 مرد ووٹرز اور ایک لاکھ 76 ہزار 835 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی کے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔
ضمنی بلدیاتی انتخابات