ملک چلانے کےلئے 80ارب ڈالراور ریفارمز کی ضرورت ہے، گوہر اعجاز 

ملک چلانے کےلئے 80ارب ڈالراور ریفارمز کی ضرورت ہے، گوہر اعجاز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی) نگران وفاقی وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان کو ریفارمز کی ضرورت ہے ،ملک چلانے کےلئے 80 ارب ڈالر کی ضرورت ہے ،80ارب ڈالر کی برآمدات کرنا کوئی بڑی بات نہیں ،90روز کے ٹائم فریم میں ملکی برآمدات کو80ارب ڈالر تک پہنچانے کا سٹریٹجک پروگرام مکمل کرلیںگے،الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے ،میرا مینڈیٹ سیاسی نہیں تجارت اورصنعت کو ترقی دینا ہے ،ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے خام کپاس کا ڈیٹا مرتب کیا جائے گاتاکہ ایک ایک پیسے کا ریو نیو ملکی خزانے میں جمع ہو ، صنعت کو سبسڈی کی ضرورت نہیں لیکن اسے ریجنل انرجی ٹیرف کے مطابق انرجی ملنی چاہیے ، اگر یہ زیادہ ہوگا تو ہماری صنعت نہیں چل سکے گی،آج پاکستان تکلیف میں ہے اس تکلیف کو دور کرنا میرا مینڈیٹ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ( اپٹما) کے دفترمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ نگران وفاقی وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے کہا کہ ایسی صنعتیں جو جی ایس ٹی میں رجسٹرڈ نہیں انہیں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ذریعے رجسٹرڈ کیا جائے گا ۔ گزشتہ سال ٹیکسٹائل کے لئے مشکل رہا ، صرف 50لاکھ کپاس کی بیلز کی پیداوار ہوئی ،25کروڑ آبادی والے ملک کی 27.5ارب ڈالر کی برآمدات شرم کا باعث ہے ،ٹیکسٹائل کے علاوہ باقی سارے صنعتی سیکٹرز صرف 10ارب ڈالر کی برآمدات کرتے ہیں ہم ریجنل ٹریڈ کے ذریعے اپنی برآمدات میں اضافہ کر سکتے ہیں ، پاکستانی برآمدات میں اضافے کے لئے بہت جلد ترکمانستان اور آزر بائیجان کے اعلیٰ سطح کے حکام سے ملاقات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین ہمارا بہت بڑا پارٹنر ہے ، جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد پاکستان کی 6ارب ڈالر کی برآمدات بڑھیں اور ابھی اس میں مزید اضافے کی گنجائش موجود ہے انہوں نے کہا کہ وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد اپٹما کے پیٹرن انچیف اور اپنی تمام کمپنیوں سے مستعفی ہو گیا ہوں ،اب میری صرف ملک کی ذمہ داری ہے چھ ماہ میں 55لاکھ کی بجائے ایک کروڑ25لاکھ کپاس کی بیلز کی پیدا وار متوقع ہے صنعت کے تین بڑے ایشو ز ہیں،پہلا مسئلہ انرجی دوسرا انرجی اور تیسرا بھی انرجی ہے۔ 
گوہر اعجاز

مزید :

صفحہ اول -