نوازشریف ملکی حالات انتخابی بیانیہ سے متعلق پریشان
لندن ، اسلام آباد( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ملکی حالات وانتخابی بیانیہ کے حوالے سے پریشان ہوگئے، پارٹی رہنماﺅں کو مہنگائی، بیروزگاری سمیت دیگر مسا ئل سے نجات کیلئے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کر دی۔ مسلم لیگ (ن) کے لندن میں ہونےوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اجلاس میں انتخابی مہم چلانے کے حوالے سے حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی، نواز شریف نے موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں کھل کرگفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف نے کہا اب حکومت کرنا اور ملک چلانا کسی کےلئے بھی آسان نہیں ہوگا، سب سے پہلے تو یہ حکمت عملی بنائیں کہ انتخابی مہم میں عوام کے پاس کیا لیکر جائیں۔ نوازشریف نے استفسارکیا کہ کیا عوام ہمارا بیانیہ قبول کرینگے؟ ذرائع کے مطابق نوازشریف نے کہا 2016 والا ملک اب کیسے بنائیں گے، عوام کو مہنگائی بیروزگاری سمیت جن مسائل کا سامنا ہے اس سے کیسے نجات حاصل کرینگے۔ ملک واپس جانا ہی کافی نہیں عوام کو ان کے مسائل کا حل دینا ہوگا، سوچ کر پریشان ہوتا ہوں کہ عوام کو اس بھنور سے کیسے نکالیں گے۔ شہبازشریف نے کہا یہ سب کیا دھرا تحریک انصاف کا ہے ہم تو سولہ ماہ میں ان کا گند صاف کررہے تھے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف تمام عوامی امور پر جماعت کی واضح حکمت عملی کےلئے سنےئر رہنماو¿ں سے بھی مشاورت کریں گے، کئی رہنما لندن جائیں گے جبکہ کئی سے ویڈیو لنک پر مشاورت ہوگی۔
نواز شریف