محسن نقوی کی ہدایت،ایل ڈی اے کا گھروں میں دستاویزات کی ڈلیوری سروس”دستک “کا آغاز

 محسن نقوی کی ہدایت،ایل ڈی اے کا گھروں میں دستاویزات کی ڈلیوری سروس”دستک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      لاہور(خصوصی رپورٹ)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا شہریوں کی سہولت کیلئے احسن اقدام، ایل ڈی اے درخواستیں جمع کرانے والے شہریوں کو ان کی دہلیز پر دستاویزات یا این او سیز فراہم کرےگا -وزیر اعلی محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ایل ڈی اے نے گھروں میں دستاویزات کی ڈلیوری سروس ”دستک“ کا آغازکردیاہے-وزیر اعلی محسن نقوی کی زیرصدارت ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے اجلاس میں گھروں میں دستاویزات کی فراہمی کے پروگرام کی منظوری دی گئی- 75 سال سے زائد عمر کے بزرگ درخواست گزاروں کو دستاویزات ان کے گھر پر فری فراہم کی جائیں گی - اجلاس میں دیگر شہروں میں رہائش پذیر درخواست گزاروں کے لئے بھی دستاویزات کی ڈلیوری سروس شروع کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ٹیپا میں ایم اینڈ آرڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کی منظوری دی گئی -اجلاس میں ایل ڈی اے کی پراپرٹی پر بل بورڈز نصب کرنے کے منظوری دی گئی اورسیوریج ٹرنک انفراسٹرکچر چارجزکے ازسر نو تعین کے لئے کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا- اجلاس میں بڑی پرائیویٹ آبادیوں میں سیوریج اور ڈرینج چارجز کااز سر نو جائزہ لینے کے لئے قائم کمیٹی نے رپورٹ پیش کی-اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اکبر چوک فلائی اوورز کے ساتھ کالج روڈ بھی بنے گی، اجلاس میں پراجیکٹ میں کالج روڈ کی تعمیر وتوسیع شامل کرنے کے لئے ترمیم شدہ پی سی ون کی منظوری دی گئی- اجلاس میں نئے تعمیر شدہ سپورٹس کمپلیکس کے انتظامی امور کا جائزہ بھی لیا گیا-چیف سیکرٹری،،ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے ارکان،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹریز خزانہ،ہاوسنگ، لوکل گورنمنٹ،کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور کا دورہ کیا-وزیراعلی محسن نقوی نے ایمرجنسی،بچہ وارڈ اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیااور مریضوں کیلئے فراہم کردہ طبی سہولتوں کا جائزہ لیا-وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مریضوں کی عیادت کی اورہسپتال میں مہیا کردہ طبی سہولتوں کے بارے میں استفسار کیا-وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مریضوں اورتیمارداروں سے مفت ادویات کی فراہمی کے بارے میں بھی پوچھا-مریضوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولتوں پر اطمینا ن کا اظہارکیا-مریضوں کے تیمارداروں نے پارکنگ کی اوورچارجنگ کے بارے میں شکایات کیں -وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایم ایس کو اوورچارجنگ کی شکایات کے فوری ازالے کا حکم دیا- وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ مریضوں کومفت ادویات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔امیر کی طرح غریب آدمی کو بھی معیاری علاج معالجے کی سہولتیں ملنی چاہئیں۔ عام آدمی کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہسپتالوں کے دورے جاری رہیں گے۔چیف سیکرٹری،کمشنر لاہورڈویڑن،آر پی اواور متعلقہ حکام اس موقع پر موجود تھے-
محسن نقوی 

مزید :

صفحہ اول -