امریکی ریاست مشی گن میںبگولوں نے تباہی مچا دی، 5 افراد ہلاک
مشی گن (مانےٹرنگ ڈےسک)امریکی ریاست مشی گن میں طوفانی ہواو¿ں کے بگولوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ موسمیات نے تصدیق کی کہ مشی گن میں طوفانی ہواو¿ں کے بگولے ریکارڈ کیے گئے جس دوران ہواو¿ں کی رفتار 145 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی، یہ بگولے مشی گن کی انگھم کاو¿نٹی سے ملحقہ لیونگسٹن کاو¿نٹی کے مغربی کنارے میں داخل ہوئے۔امریکی ویدر سروس کا کہنا ہے کہ حکام جمعہ کو کینٹ کاو¿نٹی میں ایک اور مشتبہ طوفان کے نقصانات کا سروے کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران تیز رفتار ہواو¿ں کی وجہ سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے جبکہ کچھ درخت گھروں اور سڑکوں پر بھی گرے جس سے ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بگولوں کی وجہ سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ بعض علاقے بجلی سے بھی محروم ہوگئے۔
مشی گن