وفاقی دارالحکومت میں 1400سے زائد غیرقانونی عمارتوں کا انکشاف 

وفاقی دارالحکومت میں 1400سے زائد غیرقانونی عمارتوں کا انکشاف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی دارالحکومت میں 14سو سے زائد غیرقانونی عمارتوں کا انکشاف ہواہے ،غیرقانونی عمارتوں کی لسٹ فائلوں تک محدود، ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہ کی جاسکی،سی ڈی اے نے 600نئی غیرقانونی عمارتوں کی نشاندہی کی ہے ۔اس خبررساں ادارے کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے صرف دو زون میں غیرقانونی عمارتوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہاہے اسلام آباد کے زون فور اور فائیو میں 1400 غیرقانونی عمارتیں ہیں۔فیڈرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) نے 600نئی غیرقانونی عمارتوں کی نشاندہی کی ہے ۔زون فور اور فائیو میں 800 عمارتیں پہلے سے غیرقانونی قرار دی جاچکیں غیرقانونی عمارتوں میں شہری سرمایہ کاری کررہے ہیں غیرقانونی عمارتوں کی لسٹ فائلوں تک محدود، ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہ کی جاسکی،غیرقانونی عمارتوں کو سیل کرنے یا گرانے کے حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے سی ڈی اے کی نااہلی کے باعث 600 کے لگ بھگ نئی غیرقانونی عمارتیں بن گئیں سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول نے جیو ٹیگنگ کے ساتھ عمارتوں کی نشاندہی کردی شعبہ بی سی ایس نے عمارتوں کی لسٹ ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کرنے کیلئے مراسلہ لکھاجیو ٹیگنگ کیساتھ نئی غیرقانونی عمارتوں کی لسٹ ویب سائیٹ پر جاری کرنے کا کہا گیا،15 روز گزرنے کے باوجود نئی غیرقانونی عمارتوں کیخلاف کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکی حکام بی سی ایس نے کہاہے کہ شہریوں کی بڑی تعداد غیرقانونی عمارتوں میں سرمایہ کاری کرنے میں مصروف ہے شعبہ انفورسمنٹ اور آئی ٹی کو ان عمارتوں کے حوالے سے مراسلہ لکھ چکے ہیں،شعبہ انفورسمنٹ کاروائی کرے تو ہمارا نمائندہ ان کے ساتھ ہوگا، انورسمنٹ کی جانب سے کارروائی کے حوالے سے ابھی تک آگاہ نہیں کیا گیا۔ 
قانونی عمارتیں 

مزید :

صفحہ آخر -