یاسمین راشد ، محمود الرشید ‘ اعجاز چوہدری کو دوبارہ شامل تفتیش کرنے کی اجازت
لاہور ( نامہ نگار خصوصی)انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری سمیت 9 ملزمان کو دوبارہ شامل تفتیش کرنے کی اجازت دےدی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔تفتیشی افسر انسپکٹر شوکت نے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر کی اور عدالت کو بتایا مقدمہ میں بغاوت ،جنگ چھیڑنے اور فسادات کی دفعات شامل کر دی گئی ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری جلاو¿ گھیراو¿ میں ملوث ہیں۔ملزمان جوڈیشل ریمانڈ ہر جیل میں ہیں نئے الزامات میں ملزمان سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی جائے۔عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کر لی۔دوسری جانب جناح ہاو¿س حملہ اور جلاو¿ گھیراو¿ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ ، صنم جاوید ، عالیہ حمزہ،طیبہ امبرین سمیت 68 ملزمان کو دوبارہ شامل تفتیش کرنے کی اجازت دےدی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔تفتیشی افسر نے انسداد دہشتگردی عدالت میں مزید تحقیقات کیلئے درخواست دائر کی تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ میں بغاوت ، جنگ چھیڑنے اور فسادات کی دفعات شامل کر دی گئی ہیں۔خدیجہ شاہ،صنم جاوید ، عالیہ حمزہ ،طیبہ امبرین سمیت نے ملک کیخلاف بغاوت اور جنگ چھیڑنے کا الزام ہے۔محمد بلال، محمد محسن ، سلیمان قادری ، قاسم جاوید ، فرحان ںخاری اور فخر کامران سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔ملزمہ خدیجہ شاہ اور دیگر ملزمان جوڈیشل ریمانڈ ہر جیل میں ہیںنئے الزامات میں ملزمان سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی جائے عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کر لی جبکہ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے جناح ہاﺅس جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں خدیجہ شاہ ،عالیہ حمزہ سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں9 ستمبر تک توسیع کردی، تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا پراسیکیوشن مقدمہ چالان کی جانچ پڑتال کر رہی ہے،ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیا گیا۔
توسیع