امریکہ کا جدید فوجی طیارہ  گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

  امریکہ کا جدید فوجی طیارہ  گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سان ڈیاگو(مانےٹرنگ ڈےسک) امریکا میں جدید فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ ہلاک ہو گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کا ایف18 طیارہ سان ڈیاگو میں میرین کور ائیر اسٹیشن کے قریب گر کر تباہ ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار طیارہ امریکی بحریہ کے زیر استعمال اور معمول کی پرواز پر تھا۔امریکی انتظامیہ نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک پائلٹ کے خاندان سے افسوس کا اظہار کیا ہے اور بتایا ہے کہ طیارہ حادثے میں گراو¿نڈ پر کسی قسم کا پراپرٹی نقصان نہیں ہوا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ گرنے کی وجوہات جاننے کیلئے حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 پائلٹ ہلاک

مزید :

صفحہ اول -