حکومت کا بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت یونٹس کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ

حکومت کا بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت یونٹس کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (مانےٹرنگ ڈےسک)حکومت نے ڈسکوز (بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں) کے گریڈ 17 اور اوپر کے افسران کو بجلی یونٹس کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔صحافیوں کوبریفنگ میں سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے بتایاکہ ڈسکوز کے گریڈ 17 اور اوپر کے افسران کوبجلی یونٹس کی سہولت ختم کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ بجلی یونٹس کی سہولت ختم کرنے سے متعلق سمری جلد تیار کرلی جائے گی۔سیکرٹری پاور کا کہنا تھاکہ پاور سسٹم بہت سی خرابیوں کا شکار ہے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، بجلی چوری ہورہی ہے، گردشی قرض 2300 ارب روپے ہے۔ حکام پاورسیکٹر کے مطابق ملک میں 250 ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے، نیٹ میٹرنگ بھی کیپیسٹی پیمنٹ میں اضافے کا ذریعہ ہے، نیٹ میٹرنگ سسٹم ختم کرنا پڑے گا۔ان کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت اضافےکی سب سےبڑی وجہ ڈالرکےمقابلے میں روپے کی بےقدری ہے۔دوسری جانب ملک میں بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف عوام کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے، مختلف شہروں میں بجلی کے بلوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجاً بل جلائے۔اسلام آباد اور ملتان کی بجلی کمپنیوں نے مظاہرین کے ڈر سے پولیس بھی بلالی اور متعلقہ حکام کو خط لکھ کر تحفظ کا مطالبہ کردیا۔

مفت یونٹس

مزید :

صفحہ اول -