سانحہ جڑانوالہ کی شفاف تحقیقات کےلئے جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست دائر
لاہور (نامہ نگار خصوصی)سانحہ جڑانوالہ کی شفاف تحقیقات اور ٹرائل کے لیے جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی،گریس بائبل فالو شپ چرچ پاکستان نے درخواست میں موقف اپنایا کہ متاثرہ مسیحی برادری کی امداد کی جائے،مسیحی برادری کی جانوں کو خطرہ ہے، سانحہ جڑانوالہ کے مقدمے میں پانچ سو سے زائد افراد ملوث ہیں،پولیس نے 25 سے 30 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، سی سی ٹی وی ویڈیوز میں نظر آنے والے ملزمان کو بھی قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے، دراخواست میں استدعا کی گی کہ عدالت صاف شفاف تحقیقات اور ٹرائل کرنے کے لیے جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دے، عدالت متاثرہ فیملیز کی امداد فراہم کرنے کا حکم دے تاکہ وہ اپنی روزمرہ زندگی شروع کرسکے۔
درخواست دائر