ایشیاءکپ کے آغاز سے قبل سری لنکا کے دو کرکٹرز کورونا کا شکار
ملتان( سپورٹس ڈیسک )یشیاکپ کے آغاز سے قبل دفاعی چیمپئین سری لنکا کی ٹیم میں 2 کرکٹرز کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آگیا۔ (بقیہ نمبر14صفحہ6پر )
سری لنکن کرکٹ ٹیم کو ایشیاکپ کے آغاز سے صرف 5 روز قبل بڑا دھچکا لگا ہے، لنکن ٹائیگرز کے دو اہم بلےباز کوشل پریرا اور اویشکا فرنینڈو کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔حال ہی میں ختم ہوئی لنکن پریمئر لیگ (ایل پی ایل) فاسٹ باو¿لر دوشامنتھا چمیرا کا کندھے کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا امکان ہے جبکہ لیگ اسپنر وانندو ہسرنگا کم از کم دو میچز سے محروم رہ سکتے ہیں۔سری لنکن ٹیم ایشیاکپ میں اپنی مہم کا آغاز 31 اگست کو پالے کیلے میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے کرے گی جبکہ اپنا دوسرا گروپ میچ 5 ستمبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔