ملتان کرکٹ سٹیڈیم اور روٹس پر صفائی آپریشن ‘ ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی سرگرم 

ملتان کرکٹ سٹیڈیم اور روٹس پر صفائی آپریشن ‘ ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی سرگرم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایشیا کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ملتان کرکٹ سٹیڈیم اور روٹس پر (بقیہ نمبر16صفحہ6پر )
صفائی ستھرائی اور روڈز مرمت کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے گزشتہ روز بھی ملتان کرکٹ سٹیڈیم اور ٹیموں کے روٹس پر بھرپور صفائی اپریشن کیا۔چیف ایگزیکٹو افیسر ملتان ویسٹ کمپنی شاہد یعقوب نے بتایا کہ کرکٹ میلے کے دوران شہر کی بھرپور صفائی کے لیے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اپنی تمام مشینری کو آن روڈ کر دیا ہے تاکہ مہمان ٹیموں اور کرکٹ شائقین کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔گزشتہ روز ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی ورکشاپ میں موجود تمام خراب اور قابل مرمت لوڈرز اور ڈمپرز کو فنکشنل کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے۔منیجر ورکشاپ محمد حسن کی سربراہی میں ورکشاپ عملے نے کرین اور ایکساویٹر سمیت آپریشن فیلٹ کو فنکشنل کرکے آپریشن ٹیم کے حوالے کیا۔چیف ایگزیکٹو افیسر شاہد یعقوب نے مزید بتایا کہ کرکٹ میلے کے دوران کمپنی کا تمام عملہ 24 گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دے گا