کوٹ ادو ‘ منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن ‘ بھاری مقدار میں چرس ‘ شراب برآمد
کوٹ ادو(نامہ نگار)عادی منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں چرس، شراب، ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود سمندری نہر پر کچہ پتل کے رہائشی محمد طارق بریار سے 370 گرام چرس (بقیہ نمبر10صفحہ6پر )
پتل غربی کے رہائشی اظلم منشیات فروش سجاد حسین بریار نہر کنارے گاہک کے انتظار میں کھڑا تھا سے 1520 گرام چرس برآمد تھانہ سٹی حدود موضع ہالہ کا رہائشی محمد اسلم کشک لال بیگی محلہ میں منشیات فروخت کرتے ہوئے 1250 گرام چرس برآمد وارڈ نمبر 14 بی کے رہائشی محمد شہباز قریشی سے 25 لیٹر دیسی شراب برآمد سندیلہ چوک سے محمد کاشف عرف کاشی تھہیم سے پسٹل برآمد تھانہ دائرہ پناہ حدود میں شعیب لنگاہ سے پسٹل برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں