منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن ‘ 26کلو چرس برآمد
میلسی ‘کرمداد قریشی( نامہ نگار ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے خصوصی ہدایت پر منشیات وشراب فروشوں کے خلاف مہم کے نتیجے میں آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسین کی سربراہی میں ڈی پی اومظفرگڑھ سید حسنین حیدر کی زیر نگرانی مظفرگڑھ پولیس کی منشیات وشراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری۔ ضلع مظفرگڑھ کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 26کلو سے زائد چرس، 360 لیٹر شراب اور 60 لیٹر لہن برآمد کرلی۔ مظفر(بقیہ نمبر21صفحہ6پر )
گڑھ پولیس نے تمام 26 ملزمان کوگرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے اور ملزمان کو حوالات تھانہ بند کر دیا۔اس موقع پر ڈی پی اومظفرگڑھ سید حسنین حیدر کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ پولیس کا منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔یہ ہمارے معاشرے کیلئے ناسور ہیں اور ان کی خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔منشیات وشراب فروش ہمارے معاشرے کے نوجوانوں کو تباہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور مظفرگڑھ پولیس ان کو ایسا ہرگز نہیں کرنے دے گی ،میلسی سرکل پولیس کی منشیات فروشی کے خلاف مہم 4 منشیات فروش گرفتار کر لیے گئے ۔پولیس تھانہ گڑھا موڑ نے چک نمبر ق190 ڈبلیو بی کے عزیز بن فلک گجر سے 160 لٹر شراب ،چک نمبر 88 ڈبلیو بی کےدلشاد احمد جٹ سے1620 گرام چرس ، چک نمبر 90 ڈبلیو بی کے رحمان لبانہ سے 1420 گرام چرس برامد کی جبکہ میراں پور پولیس نے اسٹیشن اشرف شاہ کے اللہ دتہ سکھیرا زے1400 گرام چرس برامد کی ملزمان. کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے