شہری روزی ‘ روٹی کیلئے محتاج ‘ اشرافیہ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ناانصافی کو فروغ دیا جارہا ہے ‘ سید ذیشان اختر 

شہری روزی ‘ روٹی کیلئے محتاج ‘ اشرافیہ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے نائب(بقیہ نمبر37صفحہ6پر )
 امیر و حلقہ پی پی 254بہاول پور کے امیدوار صوبائی اسمبلی سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو کوڑی کوڑی کا محتاج بنا کے رکھ دیا ہے۔ اشرافیہ کی ضروریات پورا کرنے کے لئے عوام کے ساتھ نا انصافی کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔غریب عوام پر بجلی کے بلوں میںناروا ٹیکسز کی بوچھاڑ کر دی گئی ہے۔ عوام روزی روٹی کے لئے محتاج ہیں جبکہ حکمرانوں کی عیاشیاں اور اللے تللے بدستور جاری ہےں۔ وہ الخدمت فانڈیشن وومن ونگ ضلع بہاول پور کے زیر اہتمام غریب مستحق اور نادار خواتین میں آٹا تقسیم کرنے کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جو سماجی تنظیمیں ابتلا اور آزمائش کے اس دور میںعوام کی مدد کری رہی ہیںوہ انتہائی نیکی کا کام کر رہی ہیں۔ آٹے کی تقسیم کے لئے الخدمت فانڈیشن شعبہ خواتین کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔ دوسری تنظیموں کو بھی اس طرح کے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بطور سرپرست الخدمت فانڈیشن اس طرح کے اقدامات کا تسلسل جاری رکھیں گے۔