کسانوں کو سرکاری ریٹ پر کھاد فراہمی کیلئے انتظامیہ متحرک ‘ متعدد ڈیلرز کو جرمانے
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر کسانوں کو سرکاری (بقیہ نمبر39صفحہ6پر )
نرخ پر کھاد کی فراہمی ،انتظامیہ متحرک ہو گئی۔گزشتہ روزاسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادو محمد اصغر اقبال لغاری نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کوٹ ادو شبیراحمدگشکوری کے ہمراہ کسانوں کو مقررہ نرخوں پر کھاد کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے سنانواں اوراڈہ گرمانی پرزرعی مارکیٹ کا دورہ کیا اور ناجائزمنافع خوری پرکھادفروخت کرنے پر3ڈیلروں گورمانی اڈا سبغت اللہ کو50ہزار جرمانہ اور اس کے 2گودام سیل کردیے جبکہ سنانواں میں مہر اینڈبرادرزکےمہرسعیداحمدکو15ہزار،الطاف اینڈ برادرزکےالطاف متڑاکوبھی15 ہزارجو کہ مجموعی طورپر 80ہزار جرمانہ کرکے ان کے گودام اوردکانیں سیل کردی،اس حوالےسے اسسٹنٹ کنشنر محمد اصغراقبال لغاری نے کہاکہ کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر معیاری زرعی مداخل کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔