اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی ، پی ٹی آئی رہنماوں پر ایک اور مقدمہ
لاہور(کرائم رپورٹر)ملکی سلامتی کے اداروں اور سرکاری عہدیداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر پی ٹی آئی کے اہم رہنماو¿ں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے جن افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ان میں حماد اظہر، مسرت جمشید(بقیہ نمبر45صفحہ6پر )
چیمہ، قاسم سوری، عمر سرفراز چیمہ اور اعظم سواتی شامل ہیں جب کہ سابق پی ٹی آئی رہنما اور استحکام پاکستان پارٹی کے موجودہ رہنما علی زیدی اور فواد چوہدری بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف جھوٹی مہم چلائی۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ایک اور مقدمہ