مسلم لیگ ن بجلی کے زیادہ بلوں کی ذمہ دار ، عمر ایوب
اسلام آباد (آن لائن)سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے ن لیگ اور پی ڈی ایم کو بجلی کی بڑھتی قیمتوں کا ذمہ دار قرار د یتے ہوئے کہا مسلم لیگ ن عوام کو ادا کرنے والے بجلی کے انتہائی زیادہ بلوں کی ذمہ دار ہے آئندہ چند مہینوں میں بجلی کی قیمت تقریباً 85 روپے فی یونٹ تک بڑھ جائےگی پاکستانی عوام کی مجرم سابق ن لیگ اور پی ڈی ایم کی (بقیہ نمبر46صفحہ6پر )
حکومت ہے۔مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق عمر ایوب نے کہا مسلم لیگ ن نے پاکستان کو مہنگی درآمدی توانائی پر منحصر کر دیا۔آج پاکستان میں پیدا ہونےوالی 70 فیصد بجلی کا انحصار درآمدی ایندھن پر ہے ٹیک اینڈ پے کنٹریکٹس کی وجہ سے کپیسٹی کی ادائیگی اس سال +2000 بلین روپے کو چھو چکی ہے، روپے کی قدر میں کمی ایندھن کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کو بڑھا رہی ہے سابق نون لیگ اور پی ڈی ایم حکومت بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر کے پاکستانی عوام پر بوجھ ڈال رہی تھی مسلم لیگ ن کے رہنما اور مسلم لیگ ن کے سابق ایم این ایز، ایم پی ایز پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں اور قیمتوں میں اضافے سے خود کو الگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیںپاکستان کے عوام کو یاد رکھنا چاہیے کہ یہ پی ڈی ایم اور مسلم لیگ ن کی حکومت تھی جس نے مہنگائی اور بجلی کے انتہائی بلند بلوں کو جنم دیا ہے۔
عمر ایوب