مظاہرے ، دھرنے ، میپکودفاتر پر حملوں کا خطرہ پولیس فورس طلب : افسر،اہلکار خوفزدہ 

مظاہرے ، دھرنے ، میپکودفاتر پر حملوں کا خطرہ پولیس فورس طلب : افسر،اہلکار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان( سٹاف رپورٹر)حکومتی و بیوروکریسی کے شاہانہ اخراجات کم نہ ہوسکے ‘ ہر ماہ بجلی مہنگی کرنے کی حکومتی پریکٹس جاری ہے (بقیہ نمبر42صفحہ6پر )
 ‘واپڈا دفاتر و افسروں وملازمین کے گھروں میں ہزاروں ونڈو اے سی ‘ غریب عوام پنکھا چلانے سے بھی قاصر ‘بجلی کے ظالمانہ بلوں کیخلاف عوامی تحریک شد ت اختیار کرگئی‘واپڈا افسروںو ملازمین نے سکیورٹی مانگ لی‘سابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو اپنی حکومت کی ناکامی‘ عوامی احتجاج کو تحریک سول نافرمانی قرار دے دیا‘ایجنسیوں نے حکومت کوحالات سنگین ہونے کی نشاندہی کردی۔واضح رہے کہ بجلی کے ٹیرف میں آئے روزہوشربا اضافے‘ فی یونٹ قیمت 71روپے تک جا پہنچنے پر شہر شہر عوامی احتجاج میں شدت آنے لگی‘ بجلی کے بھاری بلز پر غریبوں کی بچوں سمیت خودکشی‘خود کو پھانسی دینے کے واقعات سے حالات شدید خراب ہوچئے ۔ شہر شہر مظاہرے ہورہے ہیں ‘ ایک غریب بزرگ شہری کو بھاری بل دیکھ کر ہارٹ اٹیک ہوگیا ‘ کسان اتحاد کے رہنماﺅں نے بھی احتجاج کیلئے کمر کس لی ہے۔اس حوالے سے کسان اتحاد وتاجر تنظیمیں شدید احتجاج کی طرف جار ہی ہیں‘میپکو دفاتر میںپریشان حال متاثرہ صارفین اور واپڈا افسروںوعملے میں تلخ کلامی کے واقعات رونما ہونے لگے ہیں‘اس صورتحال میں واپڈا افسران و ملازمین بھی شدید پریشان ہوگئے ہیں اور میپکو انتظامیہ نے ایک آرڈر جاری کیا ہے کہ مشتعل عوام کے حملوں کے پیش نظر گاڑیوں سے سرکاری نمبر پلیٹیں اتار دی جائیں‘یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ریکوری سٹاف نے حملوں کے پیش نظر نادہندگان کے میٹرز اتارنے سے انکار کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق بھاری بلز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے جنوبی پنجاب میں ایک لاکھ 13ہزار سے زائد غریب صارفین کے کنکشن منقطع ہوچکے ہیں ‘دکاندار‘ مزدور‘ چھوٹے ملازمین سمیت تمام شہری پریشان ہیںجن کا کہنا ہے کہ ماہانہ تنخواہ وآمدن سے زائد بجلی کے بل آرہے ہیں ‘ موبائل فونز‘زیور ات ‘موٹر سائیکلوں سمیت گھروں کی اشیا بیچ کر بجلی کے بل ادا کئے ‘اب کیا بیچیں‘حکومت ہے کہ ہر ماہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کئے جارہی ہے۔حکومتی و بیوروکریسی کے شاہانہ اخراجات میں کمی کی بجائے مسلسل عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جارہا ہے۔عوامی حلقوں کے مطابق بجلی ‘پٹرول‘ پانی ‘ گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث عوام کی قوت برداشت اب جواب دے چکی ہے اور یہ احتجاجی تحریک ”انقلاب “کا پیش خیمہ بن سکتی ہے ۔نگران حکومت ہوش کے ناخون لے بجلی قیمتوں میں مسلسل اضافہ شہریوں تاجروں کے لیے ادائیگی مشکل ہو گئی ہے اگر بجلی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو شٹر ڈان شہریوں کے ساتھ مل کر میپکو آفس کے باہر احتجاج کریں گے حالات کی ذمہ دار نگران حکومت ہو گی ان خیالات کا اظہار چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے چیئرمین احتشام الحق،صدر ظفر اقبال صدیقی،جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری،ملک طاہر ڈوگر،خواجہ یاسر اشفاق عامر سلطان نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ روز بروز بجلی قیمتوں میں اضافہ کرنا کس قانون میں لکھا ہے کہ بجلی اتنی مہنگی کر دی جائے کہ عوام بل بھرنے کی سکت نہ رکھ سکیں انہوں نے کہا کہ نگران حکومت ملک کو پتھر کے دور میں واپس لے جانا چاہتی ہے اگر عوام مہنگی بجلی کے بل ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے تو کنکشنز منقطع ہوں گے اور شہر کے شہر اندھیروں میں ڈوبیں گے اور عوام کی یلغارواپڈا سب دفاتر پر ہو گی ملک میں انارکی پھیلے گی اور سول نافرمانی کا ماحول ہو گا انتظامیہ کے افسران سے بھی رابطے میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ دریں اثنا میپکوانتظامیہ نے عوامی احتجاج کے باعث دفاتر اور تنصیبات کی سیکیورٹی کے لئے پولیس حکام کو خط لکھ دیا۔ وزارت توانائی (پاورڈویژن) کی ہدایت پر ڈائریکٹر سیکیورٹی اینڈ ویجیلنس کرنل (ر) وقاراحمد نے جنوبی پنجاب کے13اضلاع کے ڈی پی اوز سے پولیس فورس طلب کی ہے جس میں کہا گیاہے کہ میپکو دفاتر اور تنصیبات کی حفاظت کے لئے پولیس فورس تعینات کی جائے۔عوامی احتجاج میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے ضلع ملتان، ساہیوال، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، لودہراں،مظفرگڑھ، ڈی جی خان، راجن پور، لیہ، خانیوال، کوٹ ادو اور لیہ میں میپکو دفاتر کے باہر پولیس تعینات کی جائے۔ نجمن تاجران تغلق روڈ ملتان کے تاجروں کا مہنگائی،پٹرول،بجلی،گیس اور واسا کے بلوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت صدر شیخ محمد شفیق،جنرل سیکرٹری یعقوب مغل نے کی،اس موقع پر تاجروں نے حکومت مخالف نعرے لگائے اور احتجاجابجلی کے بلوں کو آگ لگائی،احتجاجی ریلی سے صدر شیخ محمد شفیق،جنرل سیکرٹری یعقوب مغل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 25کروڑ عوام کو آئی ایم ایف کے دبا ومیں آکر ذبح کیا جا رہا ہے پاکستان کی 75 سال کی تاریخ میںکبھی تاجروں اور عوام مایوس نہیں ہوئے ،جتنا 15ماہ کے حکمرانوں نے تاجروں اور عوام کو فاقہ کسی پر مجبور کر دیا لوگ بجلی کے بل بھرنے سے قاصر ہیں اور اضافہ واپس نہ لیا تو تاجر اپنا کاربار بند کردیں گے انہوں نے کہا حکمران آئی ایم ایف سے تین ارب ڈالرکا قرض لینے والے حکمران خود اربوں ڈالرکے مالک ہیں اور اربوں ڈالر کے اثاثے غیر ملکوں میں بنائے ہوئے ہیںپاکستان کی معشیت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا بجلی مہنگی ہونے سے انڈسٹریاں پہلے ہی بد حالی کاشکار ہے اب رہی سہی کسر بجلی کے بھاری بل ان کو اپنی فیکٹریاں بند کرنے پر مجبور کر دیں گے،صدر شیخ محمد شفیق،جنرل سیکرٹری یعقوب مغلنے مطالبہ کرتے ہوئے کہاپٹرول،بجلی،گیس اور واسا کے بلوں میں اضافہ کو فوری واپس لئے جائے اور بلوں سے تمام ٹیکسوں کو ختم کیا جائے اگر ہمارے مطالبہ پر غور نہ کیا گیا تو ہم بجلی کی بلوں کی ادائیگی کو روک دیں گے اور ملک بھر میں تاجر اور سول سوسائٹی مل کر حکومت کے خلاف تحریک چلانے پر مجبور ہو جائیں گے،ریلی میں شیخ خالد،سجاد حسین،مختار بھٹی،شیخ سعید،خرم شہزاد،محمد حسین،مرزا قاسم بیگ،محمد فاروق ودیگر تاجر رہنما نے شرکت کی۔
بجلی بند 
بہاولپور ‘ جہانیاں ‘ رحیم یار خان ‘ کوٹ ادو ‘ جلالپور ‘ مظفر گڑھ ( بیورو رپورٹ ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر ‘ نمائندہ پاکستان ‘ نمائندہ خصوصی ‘ نامہ نگار ) بہاولپورمیں بجلی کے بلوں کیخلاف شدیداحتجاج ' کیا گیا واپڈاکیخلاف شدید نعرہ بازی ہوئی بجلی کے بل کسی صورت ادانہیں کرینگے (بقیہ نمبر47صفحہ6پر )
بلوں سے ظالمانہ ٹیکس فوری ختم کئے جائیں ماڑی قاسم شاہ 'نورپورکے مکینوں نے گذشتہ روز بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں کے اضافہ پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ظالمانہ ٹیکسوں والے بجلی کے بل کسی صورت میں ادانہیں کئے جائیں گے اوراگرہمارے علاقہ میں کوئی بھی میٹرریڈرنے میٹر کاٹنے کی جرات کی تووہ خود اس کازمہ دار ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکس فوری واپس لئے جائیں بجلی کے بلوں میں آئے روز اضافہ کوہم مسترد کرتے ہیں۔ مرکزی انجمن تاجران جہانیاں کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف پر امن احتجاج کیا گیا۔تاجر رہنما مرکزی انجمن تاجران جہانیاں حاجی ابراہیم،صدر احمد نجر،جنرل سیکرٹری شیخ اعجاز طیب و دیگر کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں اضافے پر انجمن تاجران جہانیاں خاموش نہیں بیٹھے گی۔حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے بعد بجلی کے نرخوں میں مسلسل اور بے تحاشہ اضافہ انتہائی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔حکمرانوں نے اپنی عیاشیوں کے لیے ملک کی 24 کروڑ عوام کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔انہوں نے حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی عیاشیوں کو مکمل طور پر ختم کریں اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں۔تاکہ غریب اور سفید پوش انسان اپنے بچوں کا پیٹ پال سکے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے نگران حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اوربجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکسزاور اووربلنگ پراحتجاج کی کال دی تھی جس پر ضلعی انجمن تاجران،چیمبرآف کامرس،سٹی انجمن تاجران کے رہنماں،وکلا،سول سوسائٹی اورشہریوں نے بڑی تعدادمیں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن تا سٹی چوک تک سیاہ جھنڈے اٹھاکر احتجاجی ریلی نکالی،جس میں نگران حکومت اورآئی ایم ایف کے خلاف نعرہ بازی کی گئی اوربجلی کے بلوں کو نذر آتش کیا گیا،ریلی سے صدر ڈسٹرکٹ بار جام عبدالمجید لاڑ،جنرل سیکرٹری محمد احمد کانجو،سابق ممبرپنجاب بارکونسل رئیس ممتاز مصطفی ایڈوکیٹس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں اوپرسے بجلی کے بلوں نے گزارا مزیدمشکل کردیا لوگ گھرکی اشیا بیچ کر بجلی کے بل جمع کروانے پر مجبور ہیں انہو ں نے کہا کہ نگران حکومت بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس ختم کرے اورقیمتوں میں کمی کرے ورنہ احتجاج جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ بہت جلد ڈسٹرکٹ بار میں ایک گول میز کانفرس منعقدکی جائے گی جس میں چاروں تحصیلوں کی بار ایسوسی ایشنز، چیمبر آف کامرس،انجمن تاجران،شہری حلقوں کو بلایا جائے گا اگر حکومت نے مہنگائی،بجلی بلوں میں کمی نہ کی تو پورے ضلع کو بند کردیا جائے گا،ضلعی صدر انجمن تاجران عبدالرف مختار،انجمن تاجران جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صد رچوہدری عاطف غفار،نائب صدر چیمبرآف کامرس میاں سعد حسن،سابق صدر چیمبرآف کامرس چوہدری جاوید ارشاد،پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن کے نائب صدر چوہدری وقاص اکرم وڑائچ،آل پاکستان ہوٹلزاینڈ ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری عدنان جلیل بھٹی،نے کہا کہ تاجر جب سڑک پرآتا ہے تو اسکا مطلب ہے کہ معاشی بحران شروع ہوگیاتاجربرادری واپڈا کی اووربلنگ کو مسترد کرتی ہے لوگ قرضے لیکر بجلی کا بل ادا کرنے پر مجبورہیں انہو ں نے کہا کہ سومواروالے دن چیمبرآف کامرس اور تاجر برادری بھی تمام مکاتب فکر کولیکر احتجاج کر رہی ہے حکومت کی جانب سے رواں ماہ بھی بجلی کے آئے بھاری بلوں نے مہنگائی کی چکی میں پستی عوام کی چیخیں نکلوا دیں اس بارے گزشتہ روز ضلعی و مرکزی انجمن تاجران کوٹ ادو کے صدر محمد عثمان شیخ کی قیادت میں شہر کی تمام تاجر تنظیموں کے صدور عہدے داران رہنماں تاجروں و شہریوں نے پریس کلب کے باہر ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو کر رہ گئی شہریوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی پلے کارڈ اور کتبے اٹھا کر احتجاج کیا بجلی کا ٹیرف میں اضافہ واپس لینے اور مہنگائی میں کمی کا مطالبہ کیا بڑی تعداد میں جمع ہونے والے مظاہرین شہریوں اور تاجروں نے بجلی کے بلوں کو نذر آتش کیا اور پھاڑ ڈالا،کئی شہری مہنگائی کے باعث اپنی کسمپرسی اور مسائل کا بتاتے رہے،قبل ازیں پریس کلب کوٹ ادو میں شہر کی تمام تاجر تنظیموں کے عہدیداروں جن میں صدرضلعی و مرکزی انجمن تاجران کوٹ ادو کے محمد عثمان شیخ،مین بازار کے صدر حاجی ملک عبدالکریم،چیئرمین چوہدری شفیق الرحمن ضلعی نائب صدر حاجی چوہدری اشفاق احمد،صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر محمد کاشف ریاض،بسم اللہ چار کھمبا مارکیٹ کے صدر سعیدالدین راضی،محمد حسین،مہر طارق فراز،جمیل احمد ،جی ٹی روڈ شمالی کے صدر ملک واجد ریاض،بخاری بازار کے صدر عاشق حسین،انڈسٹرئیل اسٹیٹ کے صدر مرزا فخر عالم مغل،جنرل سیکرٹری مشتاق احمد صدیقی،موٹر سائیکل ایسوسی ایشن کے صدر سید ذیشان حیدر شاہ،موبائل فون کانٹر ایسوسی ایشن کے صدر شیخ اشتیاق احمد،کنفکشنری یونین کے جنرل سیکرٹری رمضان رحمانی،لائٹننگ اینڈ سانڈ ایسوسی ایشن کے صدر ڈی جے ملک ریاض،سینئرنائب صدر عبدالوہاب ہنی ،ملک خضر رحمان،طارق امین،حاجی اظہر،جی ٹی روڈ کے راہنماں ،چوہدری عبداللہ ،ناصر قریشی،علی احمد،مرزا عبدالغفار،حاجی امین حیدر،شیخ،مرزا فیصل ،سرپرست رائے ثاقب پرہاڑ،شسید خان سرانی،انجننئر واصف،مرزا وسیم بیگ،سمیع ابراہیم کھوکھر،اکرام خان، ضیا الرحمن،حا فظ عمر فاروق و،محمد اقبال ودیگرنےکہا کہ رباب اختیار پاکستان کی عوام سے جینے کا حق چھین رہے ہیں تاجر برادری کو آئے روزمسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی بجلی میں اضافہ کی وجہ سے احتجاج پر مجبور کردیا گیا ہے، بجلی کے ٹیرف میں ہوشربا اضافہ اورمہنگائی کے دلدل میں عواماور تاجر بھی دھنستے چلے جا رہے ہیں مزدور اور سفید پوش طبقہ کو اپنی سفید پوشی کا بھرم رکھنا مشکل ہو گیا ہے آٹا چینی شیائے خوردونوش عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔ بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کی جانب سے مظفرگڑھ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،احتجاجی مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی کے ضلعی امیر رانا عمر دراز فاروقی،پروفیسر افتخار ہاشمی،رانا محمد افضل اور احمد جمال بلوچ نے کی،مظاہرے میں انجمن تاجران پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری عامر سلیم شیخ،سرپرست ملک جاوید اختر اور ضلعی صدر سید امیر حسن سمیت تاجروں اور عام شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بجلی بلوں میں بے تحاشا اضافے کے خلاف تحصیل جلال پور میں بھی احتجاجی مطاہرہ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، ہفتہ کے روز شہر کے مرکزی چوک فوارہ پر مظاہرین نے انوکھا احتجاج کیا، مظاہرین نے بجلی کے بل ہاتھ میں لے کر چوک پر موجود لوگوں سے بھیک مانگنا شروع کر دی، مظاہرے میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ ان کی آمدنی اتنی نہیں ہے کہ وہ بجلی کے بھاری بھرکم بل ادا کر سکیں، نواحی علاقہ حافظ والہ سے آگے جلال پور شجاع آباد روڈ کو بھی مطاہرین کی بڑی تعداد نے اس مصروف شاہراہ کو کافی دیر بند کیے رکھا، جس سے بہت دیر تک ٹریفک کا سلسلہ متاثر رہا۔
مظاہرے