9مئی پرتشدد واقعات میں فردوس شمیم نقوی کی ضمانت منظور
کراچی (سٹاف رپورٹر)9 مئی کے پرتشدد واقعات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی سمیت دو ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔انسداد دہشتگردی کی عدالت میں 9 مئی واقعات کے خلاف مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماو¿ں اور کارکنان کے درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ٹیپو سلطان تھانے میں درج مقدمے میں فردوس شمیم نقوی سمیت دو ملزمان کی ضمانت منظور کی گئی۔ عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔جبکہ دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر عدالت نے اعتراض عائد کیا۔ عدالت نے کہا کہ ایک ملزم کی 2، 2 درخواستیں دائر کی گئیں، درخواستوں کا مسئلہ پہلے حل کریں پھر ضمانت کا فیصلہ کیا جائے گا۔خصوصی عدالت نے مقدمے میں 17 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخرکر دیا۔پولیس نے فردوس سمیم نقوی کو 14 مئی کے روز ان کے خلاف درج مقدمات میں گرفتار کیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف ریلی کی قیادت کی۔