انگلی سے ناک کی صفائی فائدہ مند یا۔۔۔۔؟
انگلی سے ناک کی صفائی ایک عجیب عادت ہے ، ایک سروے کے دوران 91 فیصد افراد نے تسلیم کیا کہ وہ ایسا کرتے ہیں، جبکہ 75 فیصد کے خیال میں تو سب ہی ایسا کرتے ہیں۔آسان الفاظ میں ہم سب ہی وقتاً فوقتاً انگلی کو ناک میں گھماتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں؟....حقیقت تو یہ ہے کہ ہر فرد کے لیے اس کی وجہ مختلف ہو سکتی ہے، کئی بار تو لوگ محض تناو¿ میں کمی کے لیے بھی اضطراری طور پر ایسا کرتے ہیں۔اسی طرح کچھ افراد بیزاری کی کیفیت میں یہ کام کرتے ہیں یا یہ ان کی عادت بن جاتی ہے.... ناک میں انگلی ڈالنے کی عادت کون سی خطرناک بیماری کی وجہ بن سکتی ہے؟ بہت کم کیسز میں یہ ایک بار بار دہرائے جانے والا عمل بن جاتا ہے جو ایک طبی عارضہ ہے، جسے Rhinotillexomania کہا جاتا ہے، عموماً انزائٹی کے شکار افراد ایسا کرتے ہیں۔ یہ سماجی طور پر اچھی عادت نہیں سمجھی جاتی اور کسی کو ایسا کرتے دیکھ کر لوگ کراہت محسوس کرتے ہیں،لیکن کیا اس سے صحت کو کوئی نقصان بھی ہو سکتا ہے؟۔ یہ کچھ ایسا ہی ہے جیسے آپ کاٹن بڈز سے کان کی صفائی کریں یا کیل مہاسوں کو کھینچیں، یعنی آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ ایسا نہیں کرنا چاہیے مگر کئی بار آپ خود کو روک نہیں پاتے، لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اس عادت سے کوئی سنگین نقصان ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے، لیکن پھر بھی کچھ خطرہ ضرور موجود ہوتا ہے، خاص طور پر ایسے افراد کے لیے جو پہلے سے بیمار ہوں یا ان کی قوتِ مدافعت کمزور ہو۔
انفیکشنز : انگلی کے ناخن سے ناک کے ٹشوز میں خراش آ سکتی ہے جس سے خطرناک بیکٹریا وہاں داخل ہو کر انفیکشنز کا باعث بن سکتے ہیں۔ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ناک میں انگلی ڈالنے والے افراد کے جسم میں Staphylococcus aureus نامی بیکٹریا کی موجودگی کا امکان بڑھتا ہے، جو سنگین انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے۔ ناک میں موجود مواد میں گرد، بیکٹریا، وائرسز اور دیگر ذرّات موجود ہوتے ہیں اور انگلی سے ناک کی صفائی سے آپ ان جراثیموں کو پھیلا سکتے ہیں۔ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ناک میں انگلی ڈالنے والے ایک ایسے بیکٹیریا کو پھیلا سکتے ہیں جو نمونیا کا باعث بنتے ہیں۔ بار بار ناک کی صفائی سے ناک کے ٹشوز کو نقصان پہنچنے اور ورم کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، جس کے باعث نتھنوں کے سوراخ تنگ ہو سکتے ہیں۔ ناک میں انگلی گھمانے سے خون کی نازک شریانوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے جس سے خون بہہ سکتا ہے۔ دائیں اور بائیں نتھنے کو الگ کرنے والی ہڈی کو اس عادت سے نقصان پہنچنے کا خطرہ بڑھتا ہے۔ تو کیا اس عادت سے کوئی فائدہ ہوتا ہے؟ حقیقت تو یہ ہے کہ اس عادت سے کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا، البتہ لوگوں کے سامنے شرمندہ ہونے سے بچنے کے لیے Saline سپرے کا استعمال کیا جا سکتا ہے، تاکہ ناک میں خشک مواد بننے کے عمل کو روکا جا سکے۔