برج ثور،سیارہ زہرہ،21اپریل سے20مئی
آپ کو ان شاءاللہ اپنا حق ضرور ملے گا بس تھوڑا سا صبر اور کر لیں جو سلسلہ پردہ غیب سے بن رہا ہے آپ اس کو جلد بازی میں خراب مت کریں، آپ کی مالی پریشانی بھی اب جلد ختم ہونے والی ہے ان لوگوں سے بھی نجات ملے گی جو آپ کو عرصے سے پریشانی میں مبتلا کئے ہوئے تھے۔ ان دنوں ان لوگوں کے لئے اچھی خبر ہے جو رشتے وغیرہ کی بندش میں مبتلا تھے۔