نگران وزیراعظم سے کوئلے کی کان کن کمپنیوں کے وفد کی ملاقات

نگران وزیراعظم سے کوئلے کی کان کن کمپنیوں کے وفد کی ملاقات
نگران وزیراعظم سے کوئلے کی کان کن کمپنیوں کے وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران وزیراعظم سے کوئلے کی کان کن کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی،وفد نے بلوچستان کی ترقی کے ویژن پر نگران وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نگران وزیراعظم کو کوئلے کی کان کنی کی صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا،نگران وزیراعظم نے وفد کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ بلوچستان معدنیات سے مالا مال ہے،کوئلے کی کانوں میں مزدوروں کی حفاظت  کو اولین ترجیح دی جائے۔