لوگ زیور بیچ کر بل ادا کررہے، لیگی رہنما عابد شیر علی بھی چپ نہ رہ سکے

لوگ زیور بیچ کر بل ادا کررہے، لیگی رہنما عابد شیر علی بھی چپ نہ رہ سکے
لوگ زیور بیچ کر بل ادا کررہے، لیگی رہنما عابد شیر علی بھی چپ نہ رہ سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی  نے کہا ہے کہ لوگ قرضہ لے کر، زیور بیچ کر بجلی کے بل ادا کر رہے ہیں۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ کسی چیز کی قیمتوں میں کمی ہی نہیں آرہی۔سابق وزیر مملکت نے کہا کہ دو پنکھے چلانے والے کو 35 ہزار بل آیا ہے، گیس کا بل آئے گا تو تنخواہ دار طبقہ کہاں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ واپڈا کے افسران مفت بجلی کے مزے لے رہے ہیں، سب سے بڑے ڈاکو واپڈا کے افسران ہیں۔