عام انتخابات کا معاملہ؛ الیکشن کمیشن نے آئی جی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کو 29اگست کو طلب کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے آئی جی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کو 29اگست کو طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمشنر بلوچستان کو بھی 29اگست کو مشاورت کیلئے طلب کرلیا گیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے آئی جی اور چیف سیکرٹری سندھ بھی 29اگست کو طلب کرلیاگیا،الیکشن کمشنر سندھ انتخابی تیاریوں سے متعلق کمیشن کو آگاہ کریں گے،چیف سیکرٹری سندھ صوبے میں افسران کے تقرروتبادلوں پر بریفنگ دیں گے۔