ڈراموں میں ڈانس پر پابندی ،خلاف ورزی پر سزائیں اور جرمانے ہونگے، وزیر اطلاعات پنجاب

ڈراموں میں ڈانس پر پابندی ،خلاف ورزی پر سزائیں اور جرمانے ہونگے، وزیر ...
ڈراموں میں ڈانس پر پابندی ،خلاف ورزی پر سزائیں اور جرمانے ہونگے، وزیر اطلاعات پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیراطلاعات ثقافت پنجاب عامر میر نے کہاہے کہ پنجاب حکومت ڈرامہ ایکٹ میں ترامیم متعارف کروا رہی ہے، ڈراموں میں ڈانس پر پابندی لگا دی جائے گی،ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالے پروڈیوسرز کو سزائیں اور جرمانے ہوں گے۔

نجی ٹی وی چینل  جیو نیوز کے مطابق عامر میر نے کہاکہ سیل کئے گئے کمرشل تھیٹرز نئے ڈرامہ قوانین کے نفاذ تک بند رہیں گے،پنجاب حکومت تھیٹر کے نام پر بیہودگی پھیلانے والوں سے بلیک میل نہیں ہوگی،نگران وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ فحاشی اور عریانی پھیلانے والے عناصر فنکاروں کے ترجمان بننے کی کوشش مت کریں۔