نوجوان سے بدفعلی، ویڈیو بنا کر بار بار بلیک میل کرنیوالے کارندے پکڑے گئے

نوجوان سے بدفعلی، ویڈیو بنا کر بار بار بلیک میل کرنیوالے کارندے پکڑے گئے
نوجوان سے بدفعلی، ویڈیو بنا کر بار بار بلیک میل کرنیوالے کارندے پکڑے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(آئی این پی ) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدفعلی کے بعد ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے گروپ کے 5 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی 15 سالہ نوجوان اویس کی شکایت پر کی گئی، گرفتار ملزمان میں عمران، جمیل، امتیاز، جہانزیب اور منصور شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش متعدد نوجوان لڑکوں کے ساتھ بدفعلی کے بعد ویڈیو بناکر مذید بدفعلی پر مجبور کرنے کا اعتراف کیا، ملزم امتیاز کے موبائل فون میں اس طرح کی متعدد ویڈیو موجود ہیں۔

ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لاکر مقدمہ درج کیا گیا، گرفتار ملزمان کو شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا۔