اسلام آباد میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، 2 افراد مارے گئے، 3 شدید زخمی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد مارے گئے، 3 شدید زخمی ہوئے ہیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق زمین کا تنازع 2 افراد کی جان لے گیا اور 3 افراد لہولہان ہو گئے۔ تھانہ کوہسار کے علاقے میں ملزمان کا زمین کا جھگڑا تھا جس پر انہوں نے مخالف فریق پر فائرنگ کر کے 2 افراد کی زندگی چھین لی۔
ملزمان فائرنگ کے بعد اسلحہ لہراتے فرار ہو گئے، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔