ایشیا ءکپ کے فائنل میچ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع، کون سے ٹکٹ چند منٹوں میں فروخت ہو گئے؟
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیاء کپ کے فائنل میچ کے ٹکٹ فروخت کیلئے پیش کر دیئے۔
نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق پی سی بی نے 10 ستمبر کے ٹکٹوں کی فروخت بھی شروع کی ہے، 10 ستمبر کو گروپ اے کی ٹاپ2ٹیموں کے مابین مقابلہ ہو گا۔ پاکستان اور بھارت گروپ اے میں ٹاپ پر رہتے ہیں تو دونوں ٹیموں میں مقابلہ ہو گا۔
10 ستمبر کے میچ کی ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 14 ہزار 500 روپے رکھی گئی ہے۔ سب سے مہنگا ٹکٹ گرینڈ سٹینڈ کا 58 ہزار روپے رکھا گیا ہے۔ گرینڈ سٹینڈ کے ٹکٹ چند منٹوں میں فروخت ہو گئے۔