پشاور؛ سابق ایم پی اے ملک لیاقت علی پر حملے میں ملوث دہشتگرد گروہ گرفتار

پشاور؛ سابق ایم پی اے ملک لیاقت علی پر حملے میں ملوث دہشتگرد گروہ گرفتار
پشاور؛ سابق ایم پی اے ملک لیاقت علی پر حملے میں ملوث دہشتگرد گروہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان  آن لائن)سابق ایم پی اے ملک لیاقت علی پر حملے میں ملوث دہشتگرد گروہ کو گرفتارکر لیا گیا۔

ایڈیشل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس نے پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہاکہ ملک لیاقت علی حملے میں ملوث دہشتگرد اسد اللہ اور 2سہولت کار بھی پکڑے گئے،دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے،اے آئی جی سی  ٹی ڈی نے کہاکہ گزشتہ سال 6اگست کو لوئر دیر میں ملک لیاقت پر حملہ ہوا تھا،حملے میں ملک لیاقت کے بھائی اور 3پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے تھے،دہشتگردوں سے اسلحہ، بارودی مواد اور دستی بم برآمدہوئے۔