خیرپور کے زمیندار کے گھر ڈکیتی کی بڑی واردات ، ڈاکو 8 کروڑ نقد اور25 تولے سونالے اڑے

خیرپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیرپور کے نواح میں زمیندار کے گھر ڈکیتی کی بڑی واردات کے دوران ڈاکو 8 کروڑ نقد اور 25 تولے سونا لے اڑے۔
نجی ٹی وی" ڈان نیوز" کے مطابق کوٹ ڈیجی میں ڈاکوؤں نے زمیندار کے گھر دھاوا بول دیا، اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور گھر کا کونا کونا چھان مارا۔ اس دوران ڈاکوؤں نے خفیہ خانوں سے 8 کروڑ کی بڑی رقم نکال لی اور الماریوں میں موجود طلائی زیورات جن کا وزن 25 تولے بتایا گیا ہے اکٹھا کیا اور دھمکیاں دیتے فرار ہو گئے۔
پولیس کو اطلاع دی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے۔