لاہور کے شاپنگ پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع شاپنگ پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق آگ شاپنگ پلازہ کی چھت پر واقع ریسٹورنٹ میں لگی جس سے وہاں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا گیا جس نے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کر دی، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات گیس سلنڈر کی لیکج بتائی گئی ہے۔